راولپنڈی۔2اگست (اے پی پی):شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نائیک غلام مصطفیٰ کو ان کے آبائی قصبہ ڈنہ چھتر مظفرآباد میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ قبل ازیں نائیک غلام مصطفیٰ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہید کے عزیز و اقارب اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع گھڑیوم میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں 37 سالہ نائیک غلام مصطفی ٰ شہید ہو گئے۔ علاقہ میں دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمہ کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے۔











