نارووال: ریسکیو 1122 آفس میں جشن یوم آزادی پاکستان جوش و جذبہ اور پر عزم طریقے سے منایا گیا

28

نارووال،14 اگست( اے پی پی ): ریسکیو 1122 آفس میں جشن یوم آزادی پاکستان  جوش و جذبہ اور پر عزم طریقے سے منایا گیا ۔ اس حوالے سے ریسکیو اسٹیشن نارووال میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا  ریسکیو1122 کے دستے نے سبزہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئی۔

پرچم کشائی کی تقریب کے بعد کیک کاٹا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “پاکستان ہمارے لیے الله کی بہت بڑی نعمت ہے. ہمارے بزرگوں نے پاکستان بہت بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا، یہ دن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے ہم سب نے مل کر پاکستان کی ترقی اور استحکام میں حصہ ڈالنا ہے۔”

ڈی ای او نارووال نےمزید کہا کہ “ریسکیو 1122 کے جوان لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہتے، الله تعالیٰ نے ریسکیو کے شعبے کو بڑی عزت سے نوازا ہے ریسکیورز بر وقت پہنچ کر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں”۔

تقریب کے اختتام پر فضا پاکستان زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔