نیول چیف محمد امجد خان نیازی سے  اطالوی سفیر آندریاس فیراریس کی ملاقات

138

اسلام آباد،27اگست (اے پی پی ):پاکستان میں تعینات اٹلی کے سفیر   آندریاس فیراریس کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد، امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔