گوادر، 21 اگست (اے پی پی ):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے والے بچے اسود کی نماز جنازے میں شرکت کی اور بعد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے دونوں بچوں کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفرا ز علی، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، وزیراعلیٰ کے مشیر اکبر آسکانی، میر عبدالرؤف رند بھی موجود تھے۔
Home National District News وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی گوادرخودکش حملے میں شہید ہونے والے...