گوادر حملہ سی پیک اور اور ترقیاتی عمل کو روکنے کا سازش ہے، ترقیاتی عمل نہیں رکے گا ؛ وزیر اعلیٰ جام کمال خان

26

گوادر، 21 اگست (اے پی پی): وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ گوادر واقعہ سے ترقیاتی عمل نہیں رکے گا، حملہ سی پیک  اور اور ترقیاتی عمل کو روکنے کا سازش ہے۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال  نے گوادر دورے کے موقع پر  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ذہنی پستی کو ظاہر کرتا ہے ، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  سہولیات سے محرومی کے احساس کو جواز بنا کر شرپسند نوجوانوں کو بزدلانہ کارروائیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صوبے سے احساس محرومی کے خاتمہ اور ناراض لوگوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں  اور اسی  سلسلے میں  معاون خصوصی وزیراعظم نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی سربراہی میں تشکیل کمیٹی   کام شروع کرچکی ہے۔انہوں نےکہا کہ عوام  شرپسندوں کے عزائم سمجھتے ہیں  اور گوادر واقعہ پر گوادر کی عوام  میں بےچینی   پائی جاتی ہے ۔