وزیر اعظم کل سے یکساں تعلیمی نصاب کا آغاز کریں گے جو ملک بھر کے سکولوں میں نافذ ہو گا؛ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود

14

اسلام آباد،15اگست  (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا نصاب لایا جا رہا ہے جو ملک کے سارے سکولوں اور مدارس میں کل  سے  نافذ ہو گا، نجی، سرکاری اور انگلش میڈیم سکولوں میں نفاذ ہو گا۔

اتوار کو  یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پیر کو وزیراعظم یکساں  نظام  تعلیم  کا نفاذ کر یں گے جس سے پاکستان کے تعلیمی اہداف کے حصول میں مدد ملے گی، اس پر مکمل عمل درآمد سے ملک میں انقلاب آئے  گا۔