وہاڑی ،14اگست(اے پی پی ): تحصیل کونسل وہاڑی کے سبزہ زار میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ٹھیک صبح 8بجکر 58منٹ پر سائرن بجایا گیا اور9بجے قومی ترانہ بجایا گیا اور پرچم کشائی کی گئی۔ وہاڑی پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب میں یوم آزادی کی مناسبت سے طلبا و طالبات تقاریر، ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر تقریب میں شرکاء کی تعداد کو محدود رکھا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی کی جدوجہد میں شریک شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، ہمیں آنے والی نسلوں کو کو قیام پاکستان کی عظیم جد وجہد سے آگاہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا تحریک پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آج ہم عہد کرتے ہیں وطن عزیز کو عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔