فیصل آباد ؛مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام قومی پرچم کشائی کی تقریب

25

فیصل آباد،14 اگست  (اے پی پی): مرکزی علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام قومی پرچم کشائی کی تقریب قاسمیہ کالج میں ہوئی جس میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، وائس چیئرمین پیر جی خالد محمود قاسمی، میاں محمد طیب ایڈووکیٹ، مولانا یوسف فاروقی، علامہ حفیظ الرحمن، محمد ارشد قاسمی،مولانا منظور احمد، مولانا اعظم فاروق، مولانا رب نواز، قومی کرکٹر وسیم حیدر، قاری ثاقب عزیز، جاوید غنی، قاری الطاف اللہ فاروقی، مولانا نعیم طلحہ، مولانا ساجد نعیم، مولانا عمر فاروق اور محمود انصاری، حاجی محمد اقبال و دیگر علماء اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 اس موقع پر وطن عزیز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور شہدائے پاکستان و شہدائے اسلام کے لیئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔