ملتان, 23 آگست (اے پی پی )؛پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی درخواستوں پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم اور ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مشترکہ آپریشن۔انفورسمنٹ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بوسن روڈ چیز اپ پلازے کے سامنے غیر قانونی پارکنگ کو ختم کروادیااور بیریئر ہٹوا دیئے گئے جبکہ چوک کمہاراں بلائنڈ سنٹرکے سامنے اور اطراف،نیو سبزی منڈی مین گیٹ،وہاڑی چوک نزد بہار کینال،جنرل بس اسٹینڈ اور فاطمہ جناح کالونی مین گیٹ کے سامنے قائم عارضی تجاوزات کو کلیئر کروا دیا، چوک کمہاراں سے ایم اے جناح روڈ پر واقع گرین بیلٹ کو تمام تر عارضی و مستقل تجاوزات سے کلیئر کروا دیا۔علاوہ آزیں ٹریفک پولیس نے چوک کمہاراں والا فلائی اوور کے نیچے بنائے گئے غیر قانونی اڈوں پر کھڑی ویگنوں کے چالان کیئے۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ انچارج اسپیشل سکواڈ ٹریفک پولیس محمد سلیم سکندر و عملہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔











