اسلام آباد، 11 اگست(اے پی پی): پاکستان میں تعینات اردن کے سفیر جناب ابراھیم المدنی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا بدھ کو دورہ کیا اور انہوں نے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
اردن کے سفیر نے حال ہی میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار کے اردن کی سو سالہ تقریبات میں شرکت پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔











