پاک بحریہ نے یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کر دیا

59

اسلام آباد،13اگست  (اے پی پی):پاک بحریہ نے یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی پرومو جاری کر دیا۔ خصوصی پرومو ”پاکستان تیرے لیے دل ایک ہوا” پاک بحریہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کی خوبصورت عکاسی ہے۔

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق خصوصی پرومو میں پاک بحریہ میں شامل دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پرومو میں پاکستان نیوی میں شامل دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔