پشاور، 14اگست(اے پی پی): خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی بورڈ آف گورنر چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ندیم خاور نے پرچم کشائی کی اور بعدازاں آزادی کیک بھی کاٹا گیا۔
اس کے علاوہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال نےجشن آزادی کے دن صوبہ بھر میں “خیبر ٹیچنگ ہسپتال کورونا ویکسن لگانے میں سب سے اول” ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔اب تک ویکسینشن سنٹر نے ایک لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا چکی ہے جسکی وجہ سے کے ٹی ایچ صوبے میں سب سے زیادہ ویکسین لگانے والا سنٹر قرار دے دیا گیا ہے۔
مہمان خصوصی نے جشن آزادی کے دن بھی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں عوام کو کورونا وباء کی ویکسین جاری رکھنے کی ہدایت کی اور تمام عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
اس تقریب میں ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ظفر آفریدی، ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سعود اسلام، نرسسز اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے۔