پشاور:پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی کا یوم آزادی پر سنٹرل جیل کا دورہ

30

پشاور، 14اگست(اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری داخلہ حاجی شوکت علی ،  یوم آزادی  پر  سنٹرل جیل پشاور پہنچ گئے جہاں انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر قیدیوں میں مٹھائیں بھی تقسیم کیں ۔

حاجی شوکت علی اس موقع پر قیدیوں سے ملے اور انکے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر قیدیوں سے خطاب کرتے  ہوتے ہوئے حاجی شوکت علی نے کہا کہ ہمیں مجرم سے نہیں، جرم سے نفرت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آئی جی جیل خانہ جات کو ان قیدیوں کو معاشرے کیلئے مفید شہری بنانے کی کوشش کیجائے تاکہ جیل سے رہائی کے بعد وہ معاشرے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں۔

حاجی شوکت علی نے قیدیوں کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے جیل محکمہ کے اٹھائے گئے نئے اقدامات کو سراہا۔