پلاسٹک کے فضلے کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ماحول پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، سینیٹر شبلی فراز کا پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں تقریب سے خطاب

17

 

اسلام آباد، 04اگست  (اے پی پی): وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے بدھ کو پاکستان سائنس فاونڈیشن (پی ایس ایف) میں انسانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز اور حکمت عملی پر پہلی ورکشاپ سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پلاسٹک کے فضلے کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ماحول پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس دانوں، یونیسکو، پی ایس ایف اور متعلقہ حکام کو ماحول کی بہتری کے لیے شعوری کوششیں کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اطلا قی تحقیق ماحولیاتی طور پر ذمہ دار ملک کے لیے پاکستان میں فضلے کے مؤثر انتظام کے لیے بڑی صلاحیت اور اہمیت رکھتی ہے۔

کم قیمت ری سائیکلنگ مشینری تیار کرنے کے لیے ایک انٹر  یونیورسٹی مقابلہ منعقد کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے مقابلہ  جیتنے والے ، انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اور رنر اپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کو ایوارڈز دیئے۔