کوئٹہ ؛صدر ڈاکٹر عارف علوی کا عوامی اسپورٹس کمپلکس کا  دورہ،منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی گئی

18

کوئٹہ،04اگست ( اے پی پی ): صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ پر عوامی اسپورٹس کمپلکس کا دورہ کیا۔ سیکریٹری اسپورٹس بلوچستان عمران گچگی نے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفینگ دی۔

 صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اسپورٹس کمپلکس میں قائم فٹسال کورٹ، جوگنگ ٹریک، فٹنس جیم، اسکواش کورٹ اور دیگر سیکشنوں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ عوامی اسپورٹس کمپلکس منصوبے کی تعمیر جنوری 2020 میں شروع ہوئی اور دسمبر میں مکمل ہوئی،جس پر  171 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ صدر مملکت نےمنصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔