پورے بلوچستان میں بسنے والے جشن آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہے؛وزیر اعلی  جام کمال خان

31

 

کوئٹہ، 14 اگست (اے پی پی): وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ میری طرف سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو،  آج پورے بلوچستان میں بسنے والے جشن آزادی جوش و خروش سے منا رہے ہے۔

 وزیراعلی سیکرٹریٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے ہر شہر اور گاوں میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات چل رہی ہے تفتان چمن تربت کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں فائر وارک, بچوں کے اسٹیج شو اور دیگر تقریبات چل رہی ہے اور معاضی میں ایسا کم دیکھنے کو ملتا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ بچے بڑے بوڑھے سب عوام بلا خوف و خطرہ جشن آزادی جوش و خروش سے منا رہے۔