ڈاکٹرارباب غلام رحیم کی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت

28

کراچی، یکم اگست ( اےپی پی):  ڈاکٹرارباب غلام رحیم نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی

وزیراعظم کے مشیر برائے امور سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے اتوارکے روز سابق صدر ممنون حسین کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹوں سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پرتعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصالِ ثواب اوردرجات کی بلند ی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرحوم صدر شریف اور با کردار انسان تھے، انہوں نے کہا کہ مرحوم صدر کی سرکاری رہائش گاہ کو جہاں ان کے اہل خانہ مقیم ہیں کی مرمت کے حوالے سے جلد اقدامات کئے جائیں گئے۔