ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک راناشعیب محمود کی زیر قیادت فلیگ مارچ کا انعقاد

18

اٹک، 16 اگست(اے پی پی): محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے اٹک پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک راناشعیب محمود کی زیر قیادت فلیگ مارچ کیا جس میں ضلعی پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا، فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر فوارہ چوک، مدنی چوک، شین باغ، بسال چوک، کچہری چوک تین میلہ سے واپس ہوتا ہوا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک راناشعیب محمود نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے، اٹک پولیس محرم الحرام میں تندہی سے ڈیوٹی سرانجام دینے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔