ملتان، 24 اگست (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ قومی تعمیر نو کے ادارے زیر التواء سکیموں پر کام تیز کریں۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دلکش ملتان منصوبے کے تحت اندرون شہر کی تاریخی عمارات اپ گریڈ کی جائیں گی اور کہا قابل عمل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کرینگے اور کہامیپکو،واسا اور میونسپل کارپوریشن اپنی سکیمیں فوری مکمل کریں۔