ملتان، 24 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا جنرل بس سٹینڈ کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو مہیا سہولیات کا جائزہ لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈیرہ اڈا کے ٹرانسپورٹرز کو جنرل بس سٹینڈ میں ایڈجسٹ کرنے اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظات کی شنوائی کے احکامات جاری کئے۔
علی شہزاد نے کہا کہ ڈیرہ اڈا سے ہٹائے گئی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو بہترین سٹینڈ دینگے، مسافروں کیلئے بہتر روٹس اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور کہا غیر قانونی بس و ویگن اڈے کسی صورت چلنے نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کو مثالی بنانے کیلئے ٹرانسپورٹرز کا مکمل تعاون حاصل ہے اور کہا 3 روز میں ٹرمینلز پر نمبر شماری کرکے الاٹمنٹ مکمل کی جائے گی۔
سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بس سٹینڈ پر تعمیراتی منصوبوں پر بریفننگ بھی دی۔