ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ریونیو اہداف کی تکمیل کیلئے افسران کو ڈیڈ لائن

10

ملتان،16اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نےریونیو اہداف کی تکمیل کیلئے افسران کو ڈیڈ لائن دے دی۔ علی شہزاد نے کہا کہ ریونیو ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی ریکوری کیلئے کریک ڈاؤن کیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کی زیر صدارت  ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا، اسسٹنٹ کمشنر صدر نےناقص کارکردگی والے افسران پر برہمی کا اظہار  کیا اور ڈیفالٹرز کی جائیداد بلاک کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کہا کہ ارضی ریکارڈ سینٹر کو ڈیفالٹرز کی جائیدادیں بلاک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں اورکہا ریونیو ریکوری میں غفلت برتنے والے ریونیو افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے کہا کہ تحصیل صدر میں ریونیو متعلق تمام شکایات میرٹ پر نمٹائیں گے اور انہوں نے دیہی مراکز مال پر سائلین کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں