ڈپٹی کمشنر مبین الہی کا محرم الحرام میں وہاڑی اور بورے والا شہروں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے قائم کنٹرول رومز کا دورہ

25

وہاڑی، 19 اگست  (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے محرم الحرام میں وہاڑی اور بورے والا شہروں کی مانیٹرنگ  کے حوالے سے قائم کنٹرول رومز کا دورہ کیا اور لائیو سٹریمنگ کے ذریعے محرم الحرام کے جلوسوں کا معائنہ بھی کیا۔انہپوں نے مختلف انتظامات اور سیکیورٹی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے  کہاکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، تمام ادارے ہر لحاظ سے الرٹ ہیں، محرم الحرام میں امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔