ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے  اہم اجلاس کا انعقاد

119

وہاڑی، 02 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیر صدارت اشیاء خوردونوش کی مناسب قیمت پر فراہمی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا اور ناقص کار کر دگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو وارننگ دی گئی اور مختلف تحصیلوں میں کام کرنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو ایک ہفتے کے اندر اندر کار کر دگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں ہفتہ وارانہ کار کر دگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ مطلوبہ کارکردگی اور ٹارگٹ حاصل نہ کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی، ناقص کارکردگی والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہو گی، اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا وزٹ کریں تمام افسران ایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔

ڈپٹی کمشنر مبین الہی کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، گراں فروشوں کے خلاف بلا تفر یق کاروائیاں جاری رکھی جائیں کسی کو ناجائز منا فع خوری کی اجازت نہیں دی جاسکتی گراں فروشوں کے گرد شکنجہ سخت کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے جس کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہو کر کام کریں۔

اجلا س میں اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، اے سی میلسی عبدالرزاق علی، اے سی بوریوالا عمر فاروق، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت رانا محمد عارف، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی،تحصیلدار وہاڑی حافظ محمود اقبال کاٹھیا، تحصیلدار میلسی ظفر جیٹال، تحصیلدار بوریوالا شاہد نواب، ای اے ڈی اے مدیحہ غفار، ڈی او انڈسٹری عابد ہ حنیف اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔