ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا10 محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے قائم کنٹرول روم کا دورہ

42

رحیم یارخان، 19 اگست(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے 10 محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ریاست علی، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عظمت قدیر گورایہ بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلعی کنٹرول روم میں تعینات عملہ کو مستعدی سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بلا تعطل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے، کسی بھی مشکوک حرکت بارے اطلاع متعلقہ حکام کو فراہم کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ،محرم الحرام کے جلوسوں میں داخلہ سے قبل تین مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے۔ جلوسوں کے روٹس کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سوئیپنگ کی جا رہی ہے اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے روٹ کلیئر کرنے کے بعد جلوسوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔  10 محرم الحرام میں اے کیٹگری کے 10 جلوس شامل ہیں، 5 جلوس اپنے روائتی راستوں پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہا پاک آرمی،  چولستان رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے فرائض سرانجام دے رہے ہیں