ڈیرہ مرادجمالی ،14 اگست (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح ڈیرہ مرادجمالی میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی گئی ۔ تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔
تقریب میں کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے پرچم کشائی کی ۔ ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن(ر) پرویز احمد چانڈیو،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد سمیت آفیسران، شہریوں اور اسکول کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











