کابل میں زندگی رواں دواں ہے ، حالات معمول پر آچکے ہیں ؛ کابل کے شہری محمد شاکر کی اے پی پی سے گفتگو

57

کابل ، 21 اگست (اے پی پی ): کابل کے  شہری  محمد  شاکر   نے   پاکستان کے قومی خبر رساں   اے پی پی  سے  گفتگو میں کہا ہے کہ  کابل  میں  زندگی  رواں   دواں ہے ،  حالات معمول پر آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  الحمداللہ بازار بھی  اچھی طرح رواں دواں ہے،سارے لوگ اسی طرح خریداری کےلئے آئے ہوئے ہیں، جس طرح پہلے تھا اب بھی اسی طرح سب کچھ چل رہاہے، کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔

محمد  شاکر    نے کہا کہ  آہستہ آہستہ امن بھی بحال ہو گا، لوگوں کو اطمینان دلاتا ہوں   کہ وہ اپنے گھروں کی طرف آئیں،  اپنے کاروبار کی طرف آئیں۔انہوں نے  کہا  کہ ایک مشترکہ حکومت تشکیل پائے تو یہ  سب  کیلئے بہتر ہو گی ۔