کرتارپور باباگرونانک گوردوارہ میں 75 و یں یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا، آزادی ریلی نکالی گئی

25

شکرگڑھ ،14 اگست (اے پی پی ): کرتارپور باباگرونانک گوردوارہ میں سکھ قوم کی طرف 75 ویں  یوم  آزادی کا کیک کاٹا گیا، کیک پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ممبر سردار اندر جیت سنگھ نے کاٹا۔اس موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں  پاکستان اور کشمیر زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے-

اس سلسلے میں ممبر پربندھک کمیٹی اندر جیت کا کہنا تھا کہ سکھ قوم کی طرف سے پاکستانی قوم کو 75 واں یوم آزادی مبارک ہو اور پاکستان میں بسنے والے ہر فرد اپنے اپنے حصے کا ایک پودا بھی لگائے ۔انہوں نے کہا کہ کل بھارت میں یوم آزادی منایا جائے گا، ہم مودی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ کرتارپور راہداری کو کھول دیا جائے۔ ڈیڑھ سال سے کرتارپور راہداری بند ہے جس کی وجہ سے بھارتی سکھ  کرتارپور باباگرونانک گوردوارہ کے درشن نہیں کر پا رہے  جبجہ ہم بھارتی سرکار سے التجا کرتے ہیں کہ راہداری کو کھول دیا جائے ۔

اس موقع پر  اقلیتی ایم پی اے رمیش سنگھ آروڑ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔