ملتان،31 اگست(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا صحت و تعلیم پر خصوصی فوکس، کمشنر ارشاد احمد اور ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہباز شریف ہسپتال دورہ کیا اور کمشنر نے شہریوں کو دستیاب صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہوں نے کورونا ویکسینیشن سینٹرز بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
کمشنر نے کہا کہ مریضوں کیلئے مفت ادویات اور علاج و معالجہ یقینی بنایا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک کی انسپکشن کی اور کہا کہ شہباز شریف ہسپتال اور گائنی ہسپتال کو مثالی علاج گاہ بنائیں گے۔
کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے پائلٹ سیکنڈری سکول کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر ارشاد احمد نے کلاس رومز میں بچوں کیلئے سہولیات کا جائزہ لیا کمشنر کا طلباء کو کورونا ویکسین کی افادیت کے حوالے سے لیکچر بھی دیا کمشنر نے کہا کہ طلباء اپنے والدین کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے قائل کریں۔