کوئٹہ؛وزیر اعلیٰ ہاوس سے جشن آزادی کے حوالے سے بائیک ریلی نکالی گئی

9

کوئٹہ، 14 اگست (اے پی پی): وزیر اعلی ہاوس سے جشن آزادی کے حوالے سے بائیک ریلی نکالی گئی،بائیک ریلی میں شامل شرکاءنے پاکستانی سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں تھام رکھے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بائیک رائیڈرز کو قومی پرچم دیا۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ سے  نکالی گئی  ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔