کوئٹہ؛چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد

10

کوئٹہ،14اگست(اے پی پی ):چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا  انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں  ڈپٹی کمشنر کوئٹہ،چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کے بعد مملکت خداداد کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔ تقریب میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔