اسلام آباد،یکم اگست(اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وباء سے نکلنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے ،وفاقی حکومت ویکسینیشن پر 200 ارب روپے خرچ کر رہی ہے۔
اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں 2600 ویکسینیشن سینٹر قائم ہیں اور 3000 موبائل یونٹ گھر گھر جا کر ویکسین لگا رہے ہیں۔











