اسلام آباد،یکم اگست(اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی بھارتی لہر پہلے والی لہروں سے زیادہ خطرناک ہے، این سی او سی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ٹارگیٹڈ بندش لگاتے ہیں تاکہ وبا سے بھی بچاؤ ہو اور روزگار پر بھی اثر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی معاونت اور اللہ کے فضل سے ہر دفعہ وبا کی لہر کو روکنے میں کامیاب رہے ہیں۔











