گلگت، 14اگست(اے پی پی ):حکومت گلگت بلتستان نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور ہدایات کی روشنی میں گلگت بلتستان میں یوم آزادی کو “گرین ڈے” کے طور پر منایا۔ اس سلسلے میں گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون، فورس کمانڈر گلگت بلتستان مینجر جنرل جواد احمد قاضی،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان،صوبائی وزراء نے تاریخی چنار باغ گلگت میں میں ایک ایک درخت لگایا۔
اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس منفرد ویژن کے تحت جشن آزادی پاکستان کے اس پروقار موقع پر گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں درخت لگائے جائیں گے اور پاکستان کو سرسبز وشاداب بنانے کے لیے ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔