ہرنائی؛ یوم آزادی کے حوالے سے مونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب، پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی

25

ہرنائی، 14اگست (اے پی پی ): یوم آزادی کے حوالے سے مونسپل کمیٹی ہرنائی میں مرکزی تقریب اور پرچم کشائی کی تقریب کاانعقاد کیا  گیا،پرچم کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی  ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے پرچم کشائی کی، پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔پرچم کشائی کی تقریب کے دوران ہرنائی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فل پروفل انتظامات کئے گئے تھے ۔

تقریب میں ایس پی محمد حسن ، اسسٹنٹ کمشنر ذکااللہ درانی، چیف آفیسر مونسپل کمیٹی ہرنائی کے چیف آفیسر عبدالقیوم، ڈی ایس پی رسول بخش کھیتران کے علاؤہ ضلعی آفیسران ،سول سوسائٹی، سکولوں ،ہندور برادری، انجمن تاجران کے  افراد  نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔