کوئٹہ، 10 اگست ( اے پی پی ): مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد خطیب وامام بادشاہی مسجدلاہور نے مجلس علماپاکستان کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ میں منعقدہ قومی یکجہتی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحد ہے اور متحد ہو کر رہے گا دشمن طاقتوں کا ناپاک ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم ایک متحد قوم بن کر ہی دشمن کو شکست دے سکتے ہیں دشمن طاقتیں ہمیں لڑا کر انتشار پیدا کر کے کمزور کرنا چاہتی ہیں ان کا مقصد اپنے ناپاک ایجنڈے اور سازشوں کو کامیاب کرنا ہے _مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کوئٹہ پریس کلب علماءاکرام کے ہمراہ قومی یکجہتی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم اسلام کے پیغام اخوت محبت رواداری اور اتحاد کو سامنے رکھیں قومی یکجہتی ہمارا دینی اور ایمانی سرمایہ ہے ہم سب مسلمان ہیں اور ایک ہی کلمہ پڑھتے ہیں پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر ہی حاصل کیا گیا تھا آج پاکستان کو پہلے سے زیادہ اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے ہمارا دشمن ملک یہاں سازشیں کر رہا ہے ہم نے اپنے اتحاد اور داخلی استحکام کے ذریعے دشمن کو شکست دینی ہے میں اس موقع پر علماکرام کی خدمت میں گذارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ محرم الحرام کے موقع پر خصوصی طور پر دشمن کی سازشوں پر نظر رکھیں انتشار اور عدم استحکام کی ہر سازش کو اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے آپ ناکام بنا دیں اسلام کا پیغام بھی ہم سب کے متحد رہنے کا ہے میں آپ حضرات کی محبت اور خلوص کا شکریہ ادا کرتا ہوں میں نے دیکھا ہے کہ بلوچستان کے مسلمان مثالی خلوص اور محبت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں بلوچستان کے عوام غیور ایماندار اور محب وطن ہیں اور انشااللہ پیغام پاکستان ،پاکستان کا وہ عظیم بیانیہ ہے جس کو ہم ہر گھر کی آواز بنا دیں گے پیغام پاکستان کے فروغ کے لیے علما کرام ممبر ومحراب سے آگاہی کو پیدا کریں اور عام کریں محرم الحرام میں قیام امن کے لیے اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کیا جائے جو کہ وقت کی ضرورت ہے کانفرنس میں تمام مسالک کے جید علماو مشائخ عظام شریک ہوئے جن میں مقررین قومی یکجہتی امن کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی سلامتی کیلئے علماہر قربانی دیں گے دشمن کو کا میاب نہیں ہونے دیں گے اور انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت اور مودی کا ناپاک ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم نے پہلے بھی انڈیا کی سازشوں کو ناکام بناتے رہے ہیں مقررین نے کہا کہ انڈیایہ سن لے بلوچستان کے لوگ غیور اور محب وطن ہیں انڈیا کی سازشوں کو انڈیا کے منہ پر ماریں گے حب الوطنی کے تمام تقاضے پورے کریں گے اگر جان کا نذرانہ دینا پڑے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔











