کابل،21اگست (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنر نے کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کے تعاون سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پولینڈ کے سفارت خانہ کے 90 جبکہ ترکی کے سفارت خانہ کے 220 رکنی عملہ کو پاکستان منتقل کردیا ہے۔
افغانستان میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مقامی اہلکارمحمدضیا نے بتایا کہ ہم یہاں اپنے آپ کو محفوظ سمجھ رہے ہیں، ہم پاکستانی سفارت خانہ کاشکریہ اداکرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ہمارے لئے بہترین انتظامات کئے۔
ترکی کی خاتون شہری اناہیطہ میکن نے افغانستان سے محفوظ انخلا پرپاکستان کی حکومت اورکابل میں پاکستانی سفارت خانہ کی معاونت اورانتظامات پر تشکرکااظہارکیا۔