ہنگو، 18 اگست (اے پی پی): ضلع ہنگو میں نویں محرم الحرام کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قومی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔ شیخ جواد حسین کی حویلی سے برآمد ہونے والے علم ذولجناع کے جلوس میں عزاداروں نے ماتم اور نوحہ خوانی کی اور شہدا کربلا کو خراج تحسین پیش کیا۔
جلوس کے موقع پر ہنگو میں نو اور دس محرم کے لئے موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی انتظامات کے تحت 1600 پولیس، ایف سی اور اور پاک فوج کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ اسی طرح 70 کیمروں کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ جلوس کے اختتام پر قومی امام بارگاہ میں مجلس اعزا کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں آئمہ حضرات فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالیں گے۔