یومِ آزادی پر پودے لگائیں اور اپنے ملک کو ہرا بھرا بنائیں؛ رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس گل

23

لاہور، 13 اگست(اے پی پی): رکن قومی اسمبلی جمشید تھامس گل نے  یوم آزادی  پر  اپنے  پیغام  میں  کہا ہے کہ  تمام اہل پاکستان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ اس یومِ آزادی پر پودے لگائیں اور اپنے ملک کو ہرا بھرا بنائیں۔

جمشید تھامس گل نے کہا کہ ہم جو کام بھی کریں یہ سوچ کر کریں کہ ہمیں ہر حال میں اپنے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور حصہ ڈالنا ہے۔