لاہور ،13 اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 14اگست تجدید عہد کا دن ہے، ہمارے بزرگوں نے اس ملک کیلئے جو کیا ہم ان وعدوں کو نبھانے کا عہد کرتے ہیں اور ان پر عمل کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں متحد رہ کر پاکستان کی حفاظت کرنا ہے۔











