لاہور، 14 اگست(اے پی پی): صدارتی تمغہ امتیاز برائے ادب ڈاکٹر کنول فیروز نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں آج اپنے تمام ہم وطنوں کو پاکستان کی آزادی کے دن کے حوالے سے تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ڈاکٹر کنول فیروز نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں پاکستان کو بھی مزید ہرا بھرا ہونا چاہیے۔ہم جہاں اپنے وطن کا پرچم لہرائیں جس میں ہم سب ایک ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم شجر کاری کے کام میں بھی حکومت کا اور لوگوں کا ہاتھ بٹائیں ۔











