لاہور ، 13 اگست(اے پی پی): کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے 14 اگست کا دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستان ہم نے کن قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد نئی نسل کو بتاتا ہے کہ پاکستان کی اہمیت کیا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اس کیلئے کیا کچھ کھویا اور آنے والے دنوں میں ہم پاکستان کو کہاں لے کر جانا چالتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل کیسے دیکھتے ہیں اور اگلے سال اس ملک میں کیا بہتری لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک 74 سالوں میں جو سفر طے کر کے ہم آئیں ہیں اس میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا ہے اور اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ کیا کچھ ہو سکتا تھا جو ہم نہیں کر سکے۔ تمام شہری اگر اپنی اپنی جگہ بہترین کردار نبھائیں گے تو پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہو جائے گا۔











