یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس میں ڈے کئیر سنٹر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

12

ملتان 05 اگست (اےپی پی):  جس میں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ پنجاب وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور R. D. C. F کے نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ نے موجودہ معاشی صورتحال میں عورتوں کے فعال معاشی کردار کی ضرورت کو اجاگر کیا ڈے کیئر سنٹر کی سہولت کے بغیر عورتوں کے لیے فعال معاشی کردار ادا کرنا بہت مشکل ہے اس لیے یہ وزارت تمام اداروں میں ڈے کیئر سنٹر اور وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کی کوشش کررہی ہےانہوں نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان کیمپس میں ڈے کیئر سنٹر کے قیام پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مثبت کردار کو سراہا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے وزارت برائے وومن ڈویلپمنٹ کا ڈے کیئر سنٹر کے لیے فنڈ کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا اس موقع پر صوبائی وزیر اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔