سیالکوٹ، یکم اگست (اے پی پی) :معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کل سے صوبہ میں ایک نصاب کا نفاذ کرنے جا رہی ہے،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کا ایک قوم ایک نصاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے۔پنجاب حکومت نے قوم کو ایک سوچ کی مالا میں پرونے والا نصاب تیار کیا ہے۔جدیدطرز کا حامل قومی وحدت کا نصاب حقیقی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے ۔یکساں نصاب سے ملک کی تمام اکائیوں اور انکی سوچ کو جوڑنے جارہے ہیں،یکساں نصاب کے نفاذ سے طبقاتی اور لسانی تقسیم کا خاتمہ ہوگا،انگلش اردو اور مدرسہ کے نصاب مختلف ہونے سے قوم منتشر تھی۔کل سے یکساں نصاب کا اطلاق سے پی ٹی آئی کے ایک وعدہ کی تکمیل ہونے جارہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رابطہ آفس کوبے چک سیالکوٹ میں منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ میں ہمارے مخالفین کی چیخیں بلند ہورہی ہیں، پی پی کا بیانیہ جو سندھ سے آرہا ہے وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے،پی ٹی آئی نے سندھ کے اندر جہالت اور غریت کے خاتمہ کا تہہ کررکھا ہے۔پی پی نے سندھ کی عوام کی بنیادی حقوق پر غاصب ہے۔پی ٹی آئی جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے سندھ بدلنے جارہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ سندھ بدلے گا تو پاکستان بدلے گا، انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ناممکن کو ممکن بنایااس الیکشن میں بہترین حکمت عملی اور ٹیم ورک کا مظاہر ہ کیا گیا۔ اب سب پر واضھ ہوجانا چاہئے کہ سنٹرل پنجاب پی ٹی آئی کا مضبوط مورچہ بننے جارہا ہے،پنجاب کا مزاج اور سوچ تبدیل ہورہی ہے۔تھانے اور کچہری کے ساتھ جڑے مافیا کے خاتمہ ہونے جارہا ہے۔ابھی کامیابیوں کا آغاز ہے. پورے پنجاب کو پی ٹی آئی کے مضبوط نظریہ سے جڑنا ہے۔ تھانہ اور کچہریوں مخالفین کو کچلنے کی سوچ کا خاتمہ ہونے جارہا ہے۔اپنے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کرنے جارہا ہے۔پی ٹی آئی یکجہتی سے اپنے تمام اہداف کو حاصل کرے گی۔اقبال کے شاہینوں کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا جارہا ہے۔اقبال کے شاہین حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اعلی جلد سیالکوٹ کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔13اور14اگست کے رات کو ن لیگ مافیا سے نجات کا جشن بنانے جارہے ہیں۔ ماضی میں نواز شریف حکومت پر جب بھی مشکل وقت آتا تو انڈیا کی فوجیں سرحدوں جارحیت پر اتر آتی اور عمران خان کے 3سالہ دور حکومت میں سرحدوں پر امن ہے ۔14 اگست کا دن ہندوستان سے آزادی کا دن جوش و خروش سے منائیں گے۔سندھ میں بھی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔عمران خان سندھیوں کی خوشحالی کی خوشخبری دینے جارہا ہے۔











