بہاولپور ، 15 اگست (اے پی پی):شعبہ تعلیم سے وابستہ اعلیٰ شخصیات نے یکساں نصاب تعلیم کو حکومت کا تاریخی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم سے قوم کی سوچ میں یکسانیت پائی جاتی ہے ، اس کے نفاذ سے ہم ایک قوم کی تشکیل میں کامیاب ہو سکیں گے ۔
ڈائریکٹر بین الاقوامی روابط اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر عابد شہزادنے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یکساں نصاب تعلیم ہی واحد ضمانت ہے جس میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہونگے اور پاکستان میں میرٹ کو فروغ ملے گا۔
شعبہ اردو اور اقبالیات، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر رمضان طاہر نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم سے قوم کی سوچ میں یکسانیت پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم سے ہم ایک قوم کی تشکیل میں کامیاب ہو سکیں گے ۔
چئیر مین شعبہ میڈیا سٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر عبد الواجد خان نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔