ملتان ، 15 اگست (اے پی پی):سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان پروفیسر انور جمال نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک میں نا صرف یکساں نصاب تعلیم رائج ہونا چاہیے بلکہ ایک ہی زبان میں درس وتدریس ہونا چاہیے ،اس نظام سے بعض طبقے کے بچوں میں پائے جانے والے احساس کمتری کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے ایک جیسا ماحول اور ایک جیسا نصاب تعلیم ضروری ہے ۔











