ملتان ؛ عالمی یوم سیاحت پر موٹر بائیل ریلی کا انعقاد، ملک بھر سے 30 سے ​​زائد کلبوں نے شرکت کی

18

ملتان، 27 ستمبر (اے پی پی ):  پنجاب ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے ڈی ایچ اے ، محکمہ کھیل اور پاکستان بائیکرز اینڈ ٹریولرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے پیر کو یہاں عالمی یوم سیاحت کے سلسلے میں موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا ، ملک بھر سے 30 سے ​​زائد کلبوں نے ریلی میں شرکت کی ۔

ریلی  ملتان پریس کلب سے شروع ہوئی اور ڈی ایچ اے پر اختتام پذیر ہوئی،جہاں بائیک چلانے والوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے،  ٹی ڈی سی پی ملتان ریجنل آفس میں موٹر سائیکل سواروں کی تصویر کشی کی گئی اور ریلی ڈی ایچ اے کی جانب بڑھی جس کے ساتھ ریجنل منیجر اشعر اقبال ملک ، طاہر محمود رانا ، ٹورزم پروموشن انچارج حیدر شاہ بھی تھے۔

 بعد ازاں ڈی ایچ اے میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس سے مختلف مقررین نے خطاب کیا جنہوں نے ٹی ڈی سی پی اور دیگر محکموں اور تنظیموں کو یادگار ریلی کے انعقاد پر سراہا۔