وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاک افغان باڈر پر نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچ کھول دی گئی

20

چمن،27 ستمبر (اے پی پی ):وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاک افغان باڈر پر موجود کسٹم ہاؤس میں تاجروں اور کسٹم کلیرنک والوں کی آسانی  کیلئے  نیشنل بینک آف پاکستان نے ایک نئی  برانچ کھول دی  ہے، برانچ کا افتتاح نیشنل بینک بلوچستان کے آپریشن ان چیف کوئٹہ ریجن  شاہ زیب خان کاسی اور چمن  کسٹم اسٹنٹ کمشنر  عطااللہ ناصر نے کیا۔ اس موقع پر نیشنل بینک چمن کے آپریشن منیجر اللہ محمد اچکزئی  اور نیشنل بینک آف پاکستان کے دیگر حکام اور کسٹم افیسران موجود تھے، تاجروں نے نئی  برانچ کھولنے کاخیرمقدم کیا ہے ۔

اس موقع پر نیشنل بینک آف پاکستان کے آپریشن انچیف کوئٹہ ریجن شازیب خان کاسی کا کہنا تھا کہ اس برانچ کے کھولنے کے بعد تاجروں کو کسٹم ٹیکس جمع کرنے   چمن شہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی جبکہ  اس سے پہلے تاجروں کو چمن شہر جانا پڑتا تھا جس سے تاجروں کا وقت ضائع ہوجاتا تھا اور رقم لے جانا بھی بڑا مسئلہ تھا اب تاجروں کو یہ بڑا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے۔