اسلام آباد میں پہلی بار آلٹرنیٹو ڈسپیوٹ ریزولوشن سسٹم کا اجرا، عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا

19

اسلام آباد،21ستمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے  منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پہلی مرتبہ آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن سنٹر کے قیام کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسلام آباد میں اے ڈی آر سینٹرز تشکیل دیئے جائیں گے، پہلے مرحلے میں فیملی ایشوز کو کورٹ کی بجائے ان سینٹرز میں لایا جائے گا تاکہ بات چیت کے ذریعے ایسے معاملات کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ اور برطانیہ میں اس کی ماڈرن شکل اور رولز آئے ہیں، امریکہ میں 75 فیصد اور برطانیہ میں 80 فیصد اسے کامیابی ملی ہے۔ اس طرح کے مقدمات حل ہونے سے عدالتوں میں بوجھ کم ہوگا۔