اسلام میں جبر کا کوئی تصور نہیں، زبردستی تبدیلی مذہب کے 90 فیصد کیسز میں اسلام کو بدنا م کیا جاتا ہے ؛ مولانا طاہر اشرفی

18

لاہور 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ زبردستی تبدیلی مذہب پر نوے فیصد کیسز پر اسلام کا کوئی معاملہ نہیں ہے، اسلام میں جبر کا کوئی تصور نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی مذہب کے حوالے سے  پاکستان میں پہلے سے قوانین موجود ہے ان کو مزید سخت کرنا چاہیے ۔اسلام اور پاکستان پر تہمت ہے کہ زبردستی مسلمان بنا رہے ہیں۔لوگ ہمیں دیکھ کر نہیں قرآن پاک اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پڑھ کر مسلمان ہو رہے ہیں ۔