افغان طالبان اپنی جدوجہد سے آئے ہیں ، دنیا کو ان سے تعاون کرنا چاہیے ؛مولانا حافظ طاہر اشرفی

23

لاہور، 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ افغان  طالبان  اپنی جدوجہد  سے  آئے ہیں ، دنیا کو  ان سے  تعاون کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنرل احسان کا انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان نے  2002 میں امریکہ کو کہا کہ آپ جنگ نہیں جیت سکتے مذاکرات کی طرف آئیں ۔افغان طالبان اپنی جدوجہد سے آئے ہیں ان سے دنیا کو تعاون کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے ذمہ دار  لوگوں نے کہا کہ اسلام آباد ،لاہوراور  کراچی امریکی فوجیوں سے بھر گیا ہے آج پراپیگنڈا کرنے والے   لوگوں سے پوچھتا ہوں وہ فوجی کہاں ہیں آج ساری دنیا کے وزیر خارجہ پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ہم نے کہا تھا کہ امریکہ کا جنگ میں ساتھ نہیں دیں گے افغانستان سے نکلنے میں ساتھ دیں گےساری دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی  جیت ہے۔